Faraz Faizi

Add To collaction

19-Dec-2022 تحرتحریری مقابلہ،اوپن ٹاپک۔ میں دسمبر ہوں محبتوں کے عروج کا موسم


از قلم : فرازفیضی

میں دسمبر ہوں

محبتوں کے عروج کاموسم
خوبصورت احساسات اور انوکھے جذبات کا موسم،
بلبلوں کی پھولوں سے ملاقات کا موسم
مگر افسوس! میں آپ سے اب رخصت ہو رہا ہوں 
مجھے معلوم ہے مجھ میں آپ نے کئ اپنوں کو کھویا ہے 
غموں سے ٹوٹ کر پلکوں کو اشکوں میں بھگویا ہے 
میرا یقین کریں! میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں 
مگر افسوس! میں آپ سے اب رخصت ہو رہا ہوں۔ 

ابھی کچھ روز باقی ہیں اگر تم چاہو تو کھل کے 
مجھے جس جی سکتے ہو، یاروں کے سنگ مل بیٹھ کر ہنسکے
ادھوری داستانوں کو مکمل کر بھی سکتے ہو 
ابھی کچھ روز باقی ہیں ہماری رخصتی کو پھر
تمہاری زندگی میں جنوری کی مستیاں ہوں گی
مجھے تم بھول جاؤ گے کچھ ایسی رنگینیاں ہوں گی
مگر کچھ لوگ ہوں گے جو ہمیشہ یاد رکھیں گے 
مجھے اپنی دعاؤں اور بھولی بسری یادوں میں 
میں ان کے واسطے بھی لوٹ کر آؤں گا آئندہ سال 
جو مجھ کو بھول جائیں گے،کیا وہ میرے واسطے ہوں گے؟
دعا کرنا کہ آئندہ سال جب میں لوٹ کر آوں
تو اپنے چاہنے والوں کو زندہ سامنے پاؤں 
چلو فی الحال خدا حافظ
میں تم سے رخصت ہو رہا ہوں 
میں دسمبر ہوں!
محبتوں کے عروج کا موسم۔

کاوش فکر: فرازفیضی کشن گنج بہار
رابطہ: 9326187516

   18
3 Comments

Abhilasha deshpande

21-Dec-2022 12:36 AM

Nice

Reply

Muskan Malik

20-Dec-2022 07:16 AM

Bahut khoob 👍🏻👍🏻👍🏻

Reply

Simran Bhagat

19-Dec-2022 09:12 PM

بہت خوبصورت 👍🏻👍🏻🥰

Reply